ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نور مقدم قتل کیس،تھراپی ورکس کا  زخمی ملازم  اورموقع کا گواہ گرفتار

نور مقدم قتل کیس،تھراپی ورکس کا  زخمی ملازم  اورموقع کا گواہ گرفتار
کیپشن: Noor Mukadam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  پولیس نے نور مقدم قتل کیس کے  اہم گواہ زخمی امجد کو بھی حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار گواہ امجد کا دفعہ 161 کے تحت بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، امجد تھراپی سینٹر کا ملازم اور موقع کا اہم گواہ ہے۔امجد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ تھراپی سینٹر کو ملزم کے والد نے کال کرکے اطلاع دی تھی، والد نے کہا ملزم کنٹرول سے باہر ہورہا ہے، ہم موقع پر تھراپی سینٹر کے 5 لوگ پہنچے تھے، ملزم نے پہلے مجھ پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی مگر گولی نہ چلی، ملزم نے چھری سے میرے پیٹ پر وار کیا تو میں زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امجد کے بیان کے بعد مقدمے میں 324 کی دفعہ شامل کردی گئی ہے،امجد زخمی ہے اس لیے کاغذی کارروائی کے لیے زیر حراست ظاہر کیا پولیس کے مطابق امجد پر ملزم ظاہر جعفر کو کور اپ دینے کی کوشش کا بھی الزام ہے، امجد کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں عدالت نے مسترد کردی تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer