ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس، ویکسی نیشن کاعمل تیز کرنے کا فیصلہ

 صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس، ویکسی نیشن کاعمل تیز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب   کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس،کوروناکی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئےویکسی نیشن کےعمل کو مزید تیز کرنےپراتفاق کیا  گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز،جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک ، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، انسپکٹر جنرل پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ کی شرکت۔ اجلاس میں  کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئےاقدامات، محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات  کا جائزہ لیا گیا ، صوبائی ایپکس کمیٹی  کے اجلاس میں  کوروناکی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے  شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کےعمل کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ایپکس کمیٹی  کےشرکا کہنا تھا کہ فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائےجائیں گے، انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی کیلئےاقدامات کئے جائیں گے۔
عسکری قیادت کاحکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ، عسکری قیادت کی سول حکومت کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی،کور کمانڈر لاہور  کاکہنا تھا  کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں، وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں تقریباً 2 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، 84فیصد سے زائد مریضوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔