ایل ڈی اے سٹی منصوبہ نیب کے ریڈار پرآگیا

 ایل ڈی اے سٹی منصوبہ نیب کے ریڈار پرآگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایل ڈی اے منصوبے میں تیسری بیلٹنگ کی تاخیر سے نیا سکینڈل سر اٹھانے لگا بیلٹنگ کو مسلسل التوا میں ڈالنے سے پلاٹ لینے والوں کی تعداد 1300 سے بڑھ کر 3900 تک جاپہنچی نیب نے عوام کو دھوکے میں رکھنے اور سترہ جولائی کو بیلٹنگ منسوخ کرنے پر نوٹس لے لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب ریکارڈ لے کر نیب آفس میں پیش  ہوئے ۔ ذرائع کےمطابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی کی الاٹیوں اور فائل ہولڈرز کے ساتھ معاملات پوشیدہ رکھنے پر سرزنش بھی  کی گئی ، نیب حکام کو سترہ جولائی کی تاریخ دے کر منسوخی پر شدید تحفظات ہیں، تاخیر ہونے کے باعث زمین کم جبکہ فائلوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ایل ڈی اے سٹی حکام نے ڈیلروں کو فائلوں کی فروخت پر کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ ڈیلرز بغیر زمین کلئیرنس سیکڑوں فائل بک یا بیچ چکے ہیں، شہریوں کو پوری ادائیگی کے باوجود فائلیں نہیں دی جارہی جس پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور ان کی ٹیم کے خلاف شہریوں نے نیب سے رجوع کیا ہے۔

نوٹس ملنے پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی خرم یعقوب نے ایڈیشنل ڈی جی سے بھی معاملہ چھپایا  اورریکارڈ فراہمی کے معاملے پر اعلیٰ حکام کو بھی اعتماد میں نہیں  لیا گیا، خرم یعقوب کی مسلسل غلطیوں کے باعث منصوبہ کے الاٹی اضطراب کو شکار ہوئے، اس وقت ایل ڈی اے کے پاس زمین کم جبکہ فائلیں زیادہ ہوگئی ہیں :ذرائع  کے مطابق نیب نے ایل ڈی اے حکام کو متاثرین کے لئے فوری بیلٹنگ کرنے کی تاریخ اور ریکارڈ بھی مانگ لیا  ہے، نیب کو ایل ڈی اے افسران کی جانب سے زمینوں کی خریدو فروخت میں ملوث ہونے پر بھی تحفظات ہیں ، فائلوں کی بیلٹنگ کے لئے سترہ تاریخ مقرر کی ڈائریکٹر نے فائل ہی فارورڈ نہ کی ، ایڈیشنل ڈی جی بارہ  کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی کے فائل ہولڈرز کی بیلٹنگ کی نئی تاریخ کا جلد کریں گے : ایڈیشنل ڈی جی لاپرواہی برتنے والے افسر و عملے کا تعین بھی کیا جائے گا ۔