ڈیفنس (زین مدنی ) اداکارہ نور ظفرخان کی تصویر پر کیپشن تجویز کرنے پر ان کی بہن سارہ خان سمیت معروف سیلبرٹیز کی جانب سے دلچسپ مشورے دیئے گئے۔
ادکارہ نور ظفر خان نے انسٹا پر ہاتھ میں فون پکڑے ہوئے مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرتے لکھا کیپشن دینے میں مدد کریں، جواب میں شوبز شخصیات سمیت ان کے فالوررز کی جانب سے مفت مشوروں کا ڈھیر لگ گیا، نور کی بہن اداکارہ سارہ خان نے لکھا کہ کیپشن خود سوچو۔
اداکارہ عائزہ خان نے نور کے کیپشن کیلئے برمحل جملہ لکھا جب آپ کا کرش آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کردے، یہ مشورہ نور کے علاوہ صارفین کو بھی خوب بھایا اور انہوں نے لائکس سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
نور نے اس کپشن پر ہنستے ہوئے اپنے کرش ٹام ہیڈلسٹن کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا مجھے فالو بیک کریں۔ حرامانی نے نور کی دلکش تصویر کیلئے لکھا، تمہارے لیے کیپشن میری نور، مجھ سے زیادہ خوبصورت لڑکی اس دنیا میں ہو ہی نہیں سکتی۔
ایک مداح کو لگا کہ نور کی یہ مسکراہٹ رشتہ کروانے والی آنٹی کو بلاک کرنے پر ہونی چاہیے تو کسی نے لکھا کہ انہیں کوئی چاہنے والا مل گیا ہے۔