ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان نے مداحوں کی بڑی غلط فہمی دور کردی

Mahira Khan
کیپشن: Mahira Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (زین مدنی ) سپر اسٹار ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی آمدن بارے غلط معلومات شیئر کرنے والوں کوحقیقت سے آگاہ کردیا۔

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، ماہرہ نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جسے حاصل کرنے کے لئے اداکاراؤں کو برسوں لگ جاتے ہیں، ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر ماہرہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ہاتھ میں سوالوں کا کارڈ تھامے گفتگو کرتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ماہرہ نے کارڈ سے متعلق مداحوں کو بتایا کہ یہ وہ خاص سوالات ہیں جو گوگل ان سے متعلق جاننا چاہتا ہے۔اداکارہ نے اس کارڈ میں دیکھتے ہوئے ایک سوال پڑھ کر بتایا کہ ماہرہ خان کی سیلری کیا ہے؟اس سوال کے جواب میں ماہرہ نے بتایا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ میں کیا کرتی ہوں، اگر میں فلم کروں تو میرا معاوضہ کم ہوتا ہے لیکن اگر میں کمرشل کروں تو میرا معاوضہ ذرا زیادہ ہوتا ہے،ویڈیومیں ماہرہ نے معاوضے کے مجموعی اعدادوشمار بتانے سے انکار کردیا۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ بس میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ میری سیلری اتنی نہیں ہے جتنی مداحوں کو لگتی ہے کیوں کہ میری کزن نے مجھے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک خوبصورت گھر کو میرا گھر کہا جارہا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اس ویڈیو کو دیکھ کر خواہش جاگی کہ کاش وہ میرا گھر ہوتا ، کیوں کہ میرے گھر میں تو میرا اپنا کمرہ نہیں ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer