ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا کے وار ایک مرتبہ پھر تیز ،مزید 95افرادلقمہ اجل بن گئے

 کورونا کے وار ایک مرتبہ پھر تیز ،مزید 95افرادلقمہ اجل بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا سے مزید 95افرادلقمہ اجل بن گئے ،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 720 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران ملک بھر میں کورونا سے 95افراد جان کی بازی ہارگئے، 57 ہزار 233 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد رہی۔ پنجاب میں کورونا کے کیسز کی تعداد  تین لاکھ 62 ہزار 557، اسلام آباد میں 90 ہزار 93،   سندھ میں  تین لاکھ 96 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452،بلوچستان میں 31 ہزار 69، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615 ہو گئی ہے۔

لاہورشہرمیں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح7.7 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناسےمزید6افرادجان کی بازی ہارگئے جبکہ  478نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔ابتک پنجاب میں 11ہزار 172 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 168، خیبرپختونخوا 4 ہزار 524، اسلام آباد 811، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 331 اور آزاد کشمیر میں 641 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

 
 

پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کے وار ایک مرتبہ پھر تیز ہو گئے ،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران  پاکستان میں مزید95مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد23797تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4720نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد79837تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح8.24فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک2 کروڑ88لاکھ85ہزار841 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ18ہزار121افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک74لاکھ45ہزار184افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1لاکھ56ہزار501افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی3 کروڑ63 لاکھ31ہزار25خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں9 لاکھ74ہزار622کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 10لاکھ63ہزار125تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے9 لاکھ59 ہزار491مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد4275تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے4780مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ  خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے  نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد5638تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4763تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد16578تک پہنچ گئی ہے،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد46715تک پہنچ گئی ہے، صوبہ بلوچستان1428،آزاد جموں وکشمیر3872جبکہ گلگت بلتستان  میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد843تک پہنچ گئی ہے۔  این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے3 لاکھ44ہزار35 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب3 لاکھ34ہزار807،خیبر پختونخوا137290،اسلام آباد84519،بلوچستان29310،آزاد جموں وکشمیر21908جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد7622تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد90093تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ47 ہزار452، پنجاب 3 لاکھ 62ہزار557، سندھ 3 لاکھ96ہزار918، بلوچستان31069، آزاد کشمیر26421اور گلگت بلتستان میں8615افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں11172افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں6168، خیبر پختونخوا میں4524، اسلام آباد میں811، گلگت بلتستان میں150، بلوچستان میں331اور آزاد جموں و کشمیر میں641فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ63لاکھ93 ہزار404ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے57233نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن  کا عمل جاری ہے اور 18سال یا اس سے  زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔