( حافظ شہباز علی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی بھارت کے پاس ہی برقرار جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 آسٹریلیا میں منعقد ہوگا۔
آئی سی سی بورڈ کے ویڈیو لنک اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 بھارت کے پاس برقرار رکھنے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی آسٹریلیا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 آئندہ برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہونا تھا۔
آئی سی سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کر دیا تھا۔ ادھر آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ ایک سال کیلئے ملتوی کر دیا ہے۔ ویمنز ورلڈ کپ آئندہ سال چھ فروری سے سات مارچ تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جانا تھا۔
???? TOURNAMENT UPDATES ????
— ICC (@ ICC) August 7, 2020
???????? 2021 @T20WorldCup ➡️ India
???????? 2022 #T20WorldCup ➡️ Australia
???????? 2021 Women's @CricketWorldCup postponed to 2022 pic.twitter.com/4bVmTIkQCt