تاجر برادری کا ہفتے کے روز مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان

تاجر برادری کا ہفتے کے روز مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) شہر کے قائدین کی اکثریت نے ہفتہ کے روز مارکیٹیں اور بازاروں کھلے رکھنے کا اعلان کردی، صدر آل پاکستان خالد پرویز، طارق فیروز، لیاقت سیٹھی، حافظ امیر علی عوان، سہیل سرفراز منج اور خواجہ عامر سمیت متعدد سینئر رہنماؤں نے کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق ہفتہ کے روز کاروبار جاری رکھیں گے۔

شہر کے سینئر تاجر قائدین کی اکثریت نے وفاقی وزیر اسد عمر کے اعلان کے مطابق ہفتہ کے روز مارکیٹس وبازار کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے اردو بازار، صدر حاجی اشفاق نے ہفتہ کے روز اچھرہ بازار کھولنے کا اعلان کیا۔ صدر اچھرہ بازار حاجی اشفاق نے کہا کہ تاجر برادری وزیراعظم عمران خان کی شکرگزار ہے۔

صدر شاہ عالم مارکیٹ خواجہ عامر، چیرمین گلبرگ بورڈ حافظ امیر علی اعوان، صدر لبرٹی مارکیٹ سہیل سرفراز منج اور صدر حفیظ سنٹر ملک کلیم احمد نے ہفتہ کے روز کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ صدر عابد الیکٹرونکس مارکیٹ حاجی طارق فیروز نے بھی ہفتے کے روز مارکیٹ کھلی رکھنے کا اعلان کیا۔ 

اسی طرح صدر دل محمد روڈ ملک خالد، چیرمین اچھرہ بورڈ طاہر سبحانی اور صدر انارکلی بازار اور صدر الا پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی نے بھی ہفتہ کو کاروبار جاری واقعی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تاجر قائدین نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا کو مکمل شکست دی جاسکے۔