وزیراعظم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) وزیراعظم عمران خان کا راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ سے آنیوالا پیسہ تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جائے گا، پاکستان کے قرضے بھی اس پیسے سے واپس کرنا شروع کریں گے۔

راوی اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد یہ دوسرا بڑا شہر بننے جارہا ہے، اس پراجیکٹ میں رکاوٹیں بھی آئیں گی اور مشکلات بھی آئیں گی اور اگر آسان ہوتا تو اب تک یہ منصوبہ بن بھی چکا ہوتا۔

اپنی ٹیم کو کہا ہے کہ جب مشکل کام کے پیچھے جاؤ تو کشتیاں جلا کر جاؤ، ہماری پوری ٹیم تیار ہے میں اسے خود مانیٹر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس پراجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر دیں، ہم 6 مہینے سے اس پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اورنج یا میٹرو ٹرین جیسے منصوبوں سے ملک میں ویلتھ کری ایشن نہیں ہوتی، ان منصوبوں سے تو الٹا 28 ارب روپے سبسڈی دی جائے گی۔ راوی پراجیکٹ جیسے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی آتی ہے۔         

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ بھی ساتھ ساتھ چل رہا ہے، ہم نے پہلے دو سال بہت مشکل گزارے ہیں، پہلا ٹائم ہمارا ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں گزر گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قانون سازی میں مدد کیلئے اپوزیشن رہنما این آر او مانگتے رہے، راوی پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں۔