شاہین عتیق: سیشن کورٹ میں سیشن جج لاہورقیصر نذیر بٹ کی الوداعی تقریب کا اہتمام،ایڈیشنل سیشن ججزاورعدالتی اہلکاروں کی شرکت،سیشن جج قیصر نذیر بٹ کا کہنا تھا کہ محنت اورلگن سے کام کیا جائے توہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔
سیشن جج قیصر نذیر بٹ لاہور میں 14 ماہ تعینات رہنےکےبعد ان کا تبادلہ ساہیوال کردیا گیا، سیشن کورٹ میں میں ویلفیئرسوسائٹی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی طرف سےالوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں سینئرسول جج شکیب عمران،سینئرایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب بخاری،سول اورایڈیشنل سیشن ججز نےنمائندگی کی،اس موقع پرعدالتی اہلکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی۔
سیشن جج قیصرنذیربٹ نےکہا کہ وہ لاہور سےاچھی یادیں لےکرجا رہا ہوں،،تلقین کرتا ہوں کہ کبھی کسی سائل کو مایوس نہیں لوٹنے دیں۔اس موقع پرسینئر سول جج شکیب عمران قمر اورایڈیشنل سیشن جج احسن محبوب بخاری نےسیشن جج قیصرنذیرکی خدمات کو سراہا۔
تقریب کےاحتتام پرسیشن جج قیصر نذیر بٹ کوگلدستے پیش کیےگئے۔