سٹی42: تنخواہ دار طبقے کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے لئے لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ، اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہوں گے، منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیراعلیٰ کو آئندہ ہفتے بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، پنجاب حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لئے لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا ہے ، اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہوں گے، اور منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آئندہ ہفتے بریفنگ دی جائے گی۔
ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹ منصوبے کا پی سی ون تیار ہوگیا، ایک کھرب بانوے ارب کے پی سی ون کی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائے گی، منصوبے کے پی سی ون کی باقاعدہ منظور کل گورننگ باڈی کے اجلاس میں لی جائے گی، ایل ڈی اے پینتیس ہزار سے زیارہ اپارٹمنٹس بنائے گا ۔
وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر نگرانی منصوبے پر کام شروع کیا گیا ، گزشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں لے آوٹ پلان ، پی سی ٹو کی منظوری دی گئی تھی ، ایل ڈی اے تین سالوں میں اپارٹمنس منصوبے کو مکمل کرے گا ۔
ایل ڈی اے سٹی کا پی سی ون ایشئین کنسلٹنگ فرم کی مشاورت سے تیار کیا گیا ۔ پی سی ون کی منظوری کے بعد فلیٹوں کی حتمی لاگت طے کی جائیگی۔