چوری شدہ موٹرسائیکل وارداتوں میں استعمال ہونے لگیں

چوری شدہ موٹرسائیکل وارداتوں میں استعمال ہونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) 1 ماہ قبل شادباغ سے چھینی جانے والی موٹرسائیکل کے ہربنس پورہ ڈکیتی واردات میں مبینہ استعمال نے سیف سٹی اتھارٹی اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

شہریوں کی چوری شدہ موٹرسائیکلیں کھلے عام وارداتوں وارتوں میں استعمال ہورہی ہیں، گزشتہ روز ہربنس پورہ میں ڈکیتی کی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو پر نشر ہوئی تو شہری نے اپنی موٹر سائیکل پہنچان لی۔ شہری مزمل کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل تھانہ شادباغ کے علاقے سے موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھینی گئی جس کی ایف آئی آر اور سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، ہربنس پورہ میں واردات کرنیوالے ملزمان اسی ہیلمٹ اور اسی حلیہ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ ملزمان نے نمبر پلیٹ تک کو تبدیل نہیں کیا جبکہ 1 ماہ گزرنے کے باوجود سیف سٹی کیمرے موٹر سائیکل ڈیٹیکٹ کرنے میں ناکام ہیں۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے شہریوں کے چلان کرنے کیلئے بہترین کام کرتے ہیں مگر شریف شہریوں کی موٹرسائیکلیں وارداتوں میں استعمال ہونے کے باوجود سیف سٹی اور پولیس خاموش تماشائی ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے اس کی موٹر سائیکل برآمد کروائی جائے۔