صوبائی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ہونیوالے تعمیراتی کاموں کی رپورٹ تیار

صوبائی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ہونیوالے تعمیراتی کاموں کی رپورٹ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کی رپورٹ تیار، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سےاستعمال ہونے والے فنڈز کی یوٹیلائزیشن رپورٹ بنا لی گئی۔

صوبائی اراکین اسمبلی کےحلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام سے پروگرام بنایا گیا جس پر وزیراعلی پنجاب کے احکامات پر مانیٹرنگ  رپورٹ بنائی گئی ہے، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے گزشتہ مالی سال میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام پر7 ارب 80 کروڑ کےفنڈز جاری کیے تھے۔

وزیراعلی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے جاری ہونے والے فنڈز کا 98 فیصد استعمال ہوا، اضلاع کی سطح پر تعمیراتی کاموں میں لاہورمیں 98 فیصد فنڈز استعمال کیےگئے ہیں جبکہ بہاولپوراور گوجرانوالہ میں 100 فیصد، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 99 فیصد فنڈز، سرگودھا، ملتان میں 98 فیصد جبکہ ساہیوال میں91 فیصد فنڈزاستعمال کیےجا چکے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer