(سٹی 42) تیزرفتاری ایک اور زندگی نگل گئی، جیل روڈ انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جیل روڈ انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، حادثے کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔