(زین مدنی ) پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ سینئر اداکار فردوس جمال کے ماہرہ خان بارے ریمارکس پر ان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ پاک و ہند میں گزشتہ پچاس سال سے فردوس جمال ایک ہی ہیں جبکہ ہر ہفتے نئی ماہرہ خان آجاتی ہے۔ اس ٹویٹ پر کئی لوگوں نے کمنٹس کیے، زیادہ تر افراد نے انہیں جواب دیا کہ اگر فردوس جمال اداکارہ ماہرہ خان کے لیے کہی جانے والی بات رابی پیرزادہ کے لیے کہتے تو بھی حالات یہی رہتے، تاہم کچھ افراد نے رابی پیرزادہ سے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ فردوس جمال لیجنڈ اداکار ہیں۔
ھندو پاک میں پچاس سال سے فردوس جمال ایک ہی ہے اور ماہرہ ہر ہفتےایک نئ آجاتی ہے.
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) August 4, 2019
Respect your seniors #chotisibaat #kashmirianswer pic.twitter.com/GHozZZqbxm
واضح رہے کہ اداکار فردوس جمال نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ماہرہ خان نہ تو اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی انہیں اداکاری آتی ہے۔