ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے لاہور میں ابر رحمت برسنے کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے لاہور میں ابر رحمت برسنے کی نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) شہر لاہور میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی سے  موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے باغات کے شہر لاہور میں ابر رحمت برسنے کی نوید سنا دی۔

لاہور میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے، سور ج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ  جاری ہے، ہوائیں چلنے سے گرمی اور حبس  کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33اور کم سے کم 27  ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور پر آج پھر موسم مہربان رہے گا،  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer