رانا ثناءاللہ نااہلی سے بچ گئے

 رانا ثناءاللہ نااہلی سے بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 106 فیصل آباد سے (ن) لیگ کے نومنتخب ایم این اے رانا ثناءاللہ کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

خبر پڑھیں۔۔۔باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، قومی ائیر لائن نے نئی تاریخ رقم کردی

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ رانا ثناءاللہ نے قادیانیوں کے بارے متنازعہ بیان دیا جبکہ میاں نواز شریف کے استقبال کو حج کرنے کے مترادف قرار دیا۔ آئین کے آرٹیکل 62 (ڈی) کے تحت رانا ثناءاللہ اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔جشن آزادی پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے حیران کن پیشگوئی کردی

درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ این اے 106 فیصل آباد سے رانا ثناءاللہ کو دھاندلی سے کامیاب قرار دیا گیا۔ عدالت رانا ثناءاللہ کو ایم این اے کے لیے نااہل قرار دے۔ دلائل کے بعد عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

Sughra Afzal

Content Writer