ناکام امیدوارفردوس عاشق اعوان نے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

ناکام امیدوارفردوس عاشق اعوان نے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: تحریک انصاف کی ناکام امیدوارفردوس عاشق اعوان نےاین اے 73سیالکوٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کےلئےلاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سٹی 42 کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے درخواست میں الیکشن کمشن،ریٹرنگ افسراورمسلم لیگ ن کےکامیاب امیدوارچودھری ارمغان کو فریق بنایا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے چودھری ارمغان ایک لاکھ 29 ہزار41 ووٹ لےکرکامیاب قرارپائے۔ان کے مدمقابل فردوس عاشق اعوان نے91 ہزار392 ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب کا نام فائنل کرنے میں ناکام ہوگئی 

 واضح رہے کہ حلقےمیں7 ہزار15وٹ مسترد ہوئے۔فارم 45 کی کاپیاں پولنگ ایجنٹس کونہیں دی گئیں۔ مسلم لیگ ن کے ورکرز نے پولنگ اسٹیشنز کے اندرداخل ہوکر زبردستی ووٹ اپنے امیدوار کو ڈلوائے۔ ریٹرنگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی لیکن مسترد کر دی گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے۔ گنتی کا عمل مکمل ہونے تک مخالف امیدوارکی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روکنے کا حکم بھی دیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں۔۔۔