ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ،مریض اور لواحقین بلبلا اٹھے

ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ،مریض اور لواحقین بلبلا اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد: لوڈ شیڈنگ نے ہسپتالوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،جناح ہسپتال میں رات گئے متعدد وارڈز لوڈشیڈنگ کے باعث تاریکی میں ڈوبی رہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت پریشانی کا سامنا رہا۔

سٹی 42 کے مطابق جناح ہسپتال میں رات گئے لوڈشیڈنگ کے باعث متعدد وارڈزمیں مریضوں کا علاج و معالجہ بھی متاثر رہا جبکہ سخت گرمی وحبس سے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا رہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات ہوامیں اڑا دیئے،والدین سراپا احتجاج 

 ذرائع کے مطابق ہسپتال میں کچھ جنریٹرز خراب ہونے کے باعث بجلی کو بحال نہ کیا جاسکا۔ اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے بھی اپنا موقف دینے سے انکار کردیا۔