کاکول کیمپ نے کس کو کیا سِکھایا، کرکٹرز نے سب کچھ سچ بتا دیا

Kakol Camp, Babar Azam, Shadab Khan, Azam Khan, Amir Jamal, Army Trainers, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کپتان بابر اعظم اور قومی کرکٹرز کی کاکول کے بہت زیادہ ڈسکس ہونے والے ٹریننگ کیمپ کے متعلق گفتگو سامنے آ گئی۔

 بابراعظم نے ایک انٹرویو میں  بتایا کہ میرا یہ کیمپ تیسرا تھا، بہت ہی اچھی ٹریننگ رہی، ٹیم یونٹی اور بانڈِنگ پر بہت کام کیا۔  رمضان المبارک میں ٹریننگ کے مختلف اوقات تھے، کیمپ میں سب سے ملنے اور  ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہت موقع ملا۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ کاکول میں فٹنس پر جتنا کام کیا، آنے والے ٹف شیڈول میں وہ بہت کام آئے گا،۔ روزہ رکھ کر ہم نے میچ بھی کھیلے ہیں، ایک گھنٹے کی پریکٹس تھوڑا مشکل ہے لیکن نا ممکن نہیں۔

 شاداب خان
شاداب خان نے کہا کہ کاکول کیمپ بہت اچھا رہا، گرمیوں میں بھی سردی لگی، فٹنس بہتری کے لیے زبردست ہے۔
اکٹھے ٹریننگ کرنے سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملا۔ 

اعظم خان
کاکول کیمپ کے دوران ساتھیوں اور میڈیا کی یکساں توجہ کا مرکز رہنے والے پاور ہِٹر بیٹر اعظم خان نے کہا کہ کاکول میں ٹریننگ بہت اچھی رہی،  انہوں نے  کیمپ کی مشقت کے دوران سانس پھول جانے کے اپنے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا۔ "یہاں پر آکسیجن لیول کا بہت خیال رکھنا پڑا۔"

اعظم خان نے کہا، میری اسپیڈ تو ہے، تحمل مزاجی اور تسلسل لانے کی ضرورت ہے، یہ چیز مجھے اس ٹریننگ سے بہت سیکھنے کو ملی۔

عماد وسیم

باؤلر آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ بہت زبردست کیمپ رہا، میرے لیے تو  یہ کیمپ "ری ہیب" کا کام کر رہا تھا۔ فوجی ٹرینر اور سپورٹ اسٹاف نے اعتماد کیا، محنت کی، بہت اچھا لگا۔ معمول کی ٹریننگ سے بڑھ کر یہاں ایکسرسائز کی، یہ میچ میں بہت کام آتی ہے۔ کاکول میں موسم بہت ہی شاندار تھا، ٹھنڈی ہوائیں اور کبھی بارش، سب بہت انجوائے کیا۔

نسیم شاہ

سوپر فاسٹ باؤلر پی ایس ایل میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کو اکٹھے ٹریننگ کرنے کا بہت فائدہ ہوا۔  کاکول میں جِم وغیرہ کم تھا، دوڑ زیادہ تھی۔  یہ ٹریننگ ہماری کرکٹ کو بہت فائدہ دے گی۔  نسیم شاہ نے کہا، ایک ساتھ مل کر کھانا کھانا اور ٹریننگ کرنا، ٹیم بلڈنگ کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ محمد نواز کے ساتھ روم شیئر کرنے کا موقع ملا، وقت بہت اچھا گذرا۔

عامر جمال
پی ایس ایل کے میچوں سے ابھر کر قومی کرکٹ کے افق پر نمودار ہونے والے  آل راؤنڈر عامر جمال نے کہا کہ روٹین کی ٹریننگ اسٹرینتھ پر  مرکوز ہوتی ہے لیکن کاکول میں ہمیں اسٹیمنا پر کام کرنے کا موقع ملا۔

عامر جمال نے کہا کہ کچھ لڑکے الگ تھلگ رہتے ہیں، یہاں اکٹھے رہنے اور ٹریننگ کرنے سے سب ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔