انتخابات کے بعد کویت کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا

Sheikh Mohammed Sabah Al-Salem Al Sabah, City42, Amir of Kuwait, Kuwait's Prime Minister resigns, Kuwaiti Parliament, Change in Kuwait
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح السلیم الصباح نے ہفتہ کے روز اپنا اور اپنی کابینہ کا استعفی امیر کویت کو پیش کر دیا ہے۔

کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کویت نے اپنا استعفی دیا ۔

کویت میں نئے انتخابات کے بعد موجودہ حکومت کو نئی مقننہ کے حلف لینے سے پہلے اپنا استعفی دینا ہوتا ہے۔ نئے وزیر اعظم کا تقرر امیرِ کویت کی صوابدید  پر منحصرہوتا ہے۔ 

امیر کویت شیخ الاحمد الصباح اگر چاہیں گے تو استعفیٰ دینے والے وزیراعظم  شیخ محمد صباح السلیم کو دوبارہ وزیراعظم تعینات کر دیں گے یا پھر کسی دوسرے رکن پارلیمنٹ کو یہ ذمہ داری سونپ دیں گے۔کویت کا نیا وزیراعظم اپنی کابینہ کی خود تشکیل کرے گا۔ 

شیخ محمد صباح ال سالم الصباح کا وزیراعظم کے عہدہ پر تقرر

4 جنوری 2024 کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے شیخ محمد صباح ال سالم الصباح کو کویت کا نامزد وزیر اعظم مقرر کیا۔

وزیر اعظم (PM) شیخ محمد صباح ال سالم الصباح کے تقرر کو  کویت کے سیاسی منظرنامہ کے ایک اہم تبدیلی سے گزرنے سے تعبیر کیا گیا تھا۔   ان کی وزیر اعظم کی حیثیت سے کام سنبھالنے کو  اصلاحات، انسداد بدعنوانی کے اقدامات اور ایک زیادہ نمایاں بین الاقوامی کردار کی جانب ایک اسٹریٹجک اقدام قرار دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم شیخ محمد س صباح سے ان کی علمی قابلیت، سفارتی اور سیاسی مہارت کو دیکھتے ہوئے جدیدیت اور فعال عالمی شرکت کے دور کا آغاز قرار دیا گیا تھا۔

اور یہ کہا گیا تھا کہ یہ کویت میں ایک تاریخی تبدیلی  کا آغاز ہے۔

انہوں نے جن اہم مسائل پر کام کیا ان میں  دفاعی اخراجات اور تیل کی آمدن بڑھانے  کی پالیسی،   دفاعی پالیسی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات سر فہرست ہیں۔