آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، مری،گلیات اور گردونواح میں مو سم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت؛
شہید بینظیر آباد، خیرپور 42، سکھر، سکرنڈ، پڈعیدن، موہنجوداڑو، لاڑکانہ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔