سحری کے وقت ادھار سگریٹ مانگنے پر دوکاندار نے گاہک کو قتل کردیا

سحری کے وقت ادھار سگریٹ مانگنے پر دوکاندار نے گاہک کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قلعہ دیدار سنگھ  کے علاقے میں سحری کے وقت چائے خانہ سے ادھار سیگریٹ مانگنا محنت کش کا جرم بن گیا، دوکاندار نے چھریوں کے وار کرکے شہری کو قتل کردیا ۔

واقعہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ خرم مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں محلہ قصوریاں کے رہائشی عدنان نے سہری کے وقت چائے خانہ کے دوکاندار شہباز سے ادھار سیگریٹ مانگا، دوکاندار نے ادھار سیگریٹ دینے سے منع کردیا، جس پر دونوں میں توں تکرار ہوئی، دوکاندار شہباز نے طیش میں آکر اپنے بیٹے عبدالرحمٰن اور ساتھی اسامہ سے مل کر شہری عدنان پر حملہ کردیا، انہوں نے ڈنڈوں سوٹوں اور چھریوں کے وار کرکے عدنان کو شدید مضروب کردیا۔ آس پاس کے لوگوں نے لڑائی ختم کروائی اور زخمی عدنان کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہری عدنان دم توڑ گیا ۔ 

دوسری جانب واقع کی اطلاع ملتے ہی  ڈی ایس پی سرکل ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے  قتل میں ملوث شہباز اور اسامہ کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ عبدالرحمٰن فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقتول عدنان کے بھائی امیر حمزہ کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، اور لعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔