ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی تھا،بلاول بھٹو زرداری

انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی تھا،بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari ,file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہناکہ جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کےساتھ اب ہمارے سامنے ریکارڈ پر چار جج آچکے ہیں،یہ واضح ہوچکا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے چیف جسٹس کا فیصلہ اقلیتی تھا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو چاہئے کہ فی الفور بنچ فکسنگ پر مبنی لاقانونیت کو ختم کریں، یہ وہ واحد راستہ ہے کہ جس کے ذریعے سپریم کورٹ کا وقار بحال کیا جاسکتا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہناتھا کہ تین رکنی بنچ کے فیصلے کی اس کاغذ جتنی بھی وقعت نہیں جس پر یہ فیصلہ لکھا گیا،اگر چیف جسٹس انصاف سے ہوئے اس بھونڈے مذاق کا علاج کرکے عدالت کو بحال نہیں کرسکتے تو ان کو چاہئے کہ کسی اور کو اپنا منصب سنبھالنے کی اجازت دیں۔

Bilal Arshad

Content Writer