ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اور ان کے ساتھی کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد میں دہشتگری اورغداری دفعات کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ گولڑہ اسلام آباد میں درج کیاگیا ہے، مقدمہ میں علی امین گنڈہ پور کے ساتھی اسد خان کو بھی شامل کیا گیا ہے،
ایف آئی آر کےمتن کے مطابق ملزموں کی نجی چینل پر آڈیو نشر ہوئی ،ملزموں نے اسلام آباد کی نجی سوسائٹی میں اسلحے اور بندے جمع کرنے کا کہا ،ملزموں نے آڈیو میں کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پورے اسلام آباد پر قبضہ کر لیں گے .
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور پر اسلحہ کی ترسیل اور اس حوالے سے ٹیلی فون کال سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملزموں نے کہا کہ اسلام آباد سے ہم اس حکومت کو ٹیک اور کر لیں گے ،ملزموں نے پولیس کو بھی دھمکی دی تاکہ وہ اپنے فرائض سر انجام نہ دے سکیں۔
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں مجسٹریٹ ون کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی، ڈیرہ اسماعیل خان میں درج 2 مقدمات میں علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور ہوگئی۔