ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آج آئین بچ گیا ہے ، پاکستان بچ گیا ہے۔
لیگی صدر شہبازشریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدلیہ نے تاریخی فیصلہ سنایا۔ فیصلے سے عدلیہ کے وقار کو چار چاند لگے ہیں ہم ان کے مشکور ہیں۔ پارلیمان کو مضبوط کیا گیا ہے۔ رمضان میں بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے ۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ آج ہم شکر گزار ہیں ۔ عوام کے ساتھ مل کر مہنگائی اور بے روزگاری کی جنگ لڑیں گے ۔ بہت جلد ہم آپ کو جینون سرپرائز دیں گے۔