سحری میں بھوک نہ لگے تو کیا کیا جائے؟روزہ داروں کی بڑی پریشانی حل

Sehri ,Ramadan,Healt tips
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گرمی میں سحری میں کھانے یا ناشتہ کی طلب  نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور سبھی کھانا کھانے کی بجائے لیکوئڈ لینا  پسند کرتے ہیں لیکن جوس ،ڈرنک  یا شیک   کچھ بھی  لیکوئڈ لینے تقریبا 50 منٹ بعد بھوک لگنے لگتی ہے۔ ایسے میں کیا کیا جائے، گرمی میں کھانا کھایا نہیں جاتا اور لیکوئڈ سے پیٹ نہیں بھرتا۔کوئی بات نہیں ہم آپ کی پریشانی حل کئے دیتے ہیں۔

پھل کی کیلوری اور اس کے نیوٹرشنل ویلیو کو دھیان میں رکھ کر شیک بناکر لیا جائے تو اس سے کافی وقت تک پیٹ بھرا ہوگا۔ رمضان میں روزے دار سحری میں ہائی کیلوری پھل کا شیک بناکر پئیں تو دن میں انہیں بھوک کا احساس کم ہوگا لیکن دھیان رکھیں ،شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض ان شیک کو نہ پئیں۔
۔ایک کیلے میں تقریبا 100، گرام کیلے میں 89 کیلوری ہوتی ہے۔250 گرام دودھ میں 105 کیلوری ہوتی ہے۔دو چمچ چینی میں 32 کیلوری ہوتی ہے۔کل ملاکر ایک گلاس میں تقریبا 250 کیلوری ہوتی ہے۔
100 گرام آم میں 60 کیلوری ،250 گرام دودھ میں 105 ،دو چمچ چینی میں 32 کیلوری ہے۔سب ملاکر ایک گلاس شیک میں تقریبا 200 کیلوری ہوتی ہے۔ 100 گرام ڈرائی کھجور میں 359 کیلوری ہوتی ہے۔250 گرام دودھ میں 105 کیلوری ہوتی ہے۔سب ملاکر ایک گلاس کھجور میں تقریبا 465 کیلوری ہوتی ہے۔
۔100 گرام ایووکاڈو میں 160 کیلوری ہوتی ہے۔250 گرام دودھ میں 105 کیلوری،دو چمچ چینی میں 32 کیلوری ہوتی ہے،کل ملاکر ایک گلاس شیک میں 300 کیلوری ہوتی ہے۔ اریل کے ایک کپ سفید حصے میں 283 کیلوری ہوتی ہے۔250 گرام دودھ میں 105 کیلوری،دو چمچ چینی میں 32 کیلوری ہوتی ہے۔سب ملاکر ایک گلاس ناریل شیک میں 420 کیلوری ہوتی ہے۔