ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان ہوشیار،بڑا فیصلہ کر لیا گیا

Vehicles,releasing smoke.action
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سپیشل مہم شروع کرنے کا فیصلہ،صوبے بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سپیشل مہم کل سے شروع ہو رہی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم سیکرٹری آرٹی اے اور ٹریفک پولیس پنجاب کے اشتراک سے شروع کی جا رہی ہے۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم 8اپریل سے 8مئی تک جاری رہے گی۔مراسلے کے مطابق سپیشل مہم کے دوران کتنے چالان کیے ، کتنا جرمانہ ، کتنی گاڑیاں و دیگر وہیکلز قبضے میں لی گئیں، کتنے مقدمات درج کروائے اور کتنے ڈرائیور گرفتار کیے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔