انارکلی بازار میں بم دھماکہ کرنے والا دہشتگرد گرفتار

انارکلی بازار میں بم دھماکہ کرنے والا دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور کے انارکلی بازار میں بم دھماکہ کرنے والا دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ 

تفتیشی ذرائع کے مطابق لاہور کے انارکلی بازار میں بم دھماکہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار  کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا، دہشت گرد کا نام سیف الرحمان ہے جو ٹرک اڈے میں ملازمت کرتا تھا اور 20 جنوری کو دھماکے کے بعد ٹرک اڈے کے پاس روپوش ہوگیا تھا، دہشت گرد کا تعلق بلوچستان کی کالعدم تنظیم سے ہے اور لاہور دھماکے کے لئے دھماکا خیز مواد بھی ٹرک میں بلوچستان سے سپلائی کیا ۔ 

گرفتار دہشتگرد سیف الرحمان کو سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا،  تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتاردہشت گرد سے  واقعے سے متعلق تفتیش درکار ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کا 12 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ 20 جنوری 2022 کو لاہور کے علاقے نیو انارکلی میں پان منڈی کے قریب خوفناک دھماکا ہوا  تھا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور وہاں کھڑی کئی موٹرسائیکل جل کر راکھ ہوگئی تھیں،  بم ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا اور دھماکے کے بعد زمین میں گڑھا پڑ گیا تھا۔