ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر خوبصورت نہیں ,ماں بچوں کو چھوڑ کربھاگ گئی

شوہر خوبصورت نہیں ,ماں بچوں کو چھوڑ کربھاگ گئی
کیپشن: Husband Not Pretty Wife Leave The House
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: شوہر خوبصورت نہیں میں اس کیساتھ زندگی نہیں گزار سکتی،چار بچوں کی ماں بچے چھوڑ کر گھر سے بھاگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گارڈین جج سول کورٹ میں سبزہ زار کا شان محمد اپنے چاربچوں کو لیکر پیش ہوا۔شان محمد نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی نے اسے اوربچوں کو اس لیے چھوڑ دیا کہ وہ گندا ہے اور خوبصورت نہیں، وہ اس کیساتھ نہیں رہ سکتی۔

شوہر شان کے وکیل وسیم راجپوت اور شہبازبھٹی ایڈووکیٹ نے شان کی طرف سے دعویٰ دائر کیا کہ اس کے چاروں بچوں کو تحفظ دیا جائےتاکہ انکی ماں  بچوں کو نقصان نہ پہنچائے۔اس کے علاوہ عدالت شان کواس کا گھر آباد ہونے کا بھی حکم دے۔

شان کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کو اس سے پہلے کوئی شکایت نہیں تھی ،لیکن چار بچوں کی پیدائش کے بعد  اچانک مجھ سے نفرت ہوگئی ۔عدالت نے خاتون کا موقف سننے کیلئے اسے پندرہ اپریل کو طلب کرلیا۔