ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ

ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ
کیپشن: Doller Prices Increase
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں ڈالر ایک دن میں 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہونےکے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 189 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 90 پیسے کا مزید اضافہ ہوا تھا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 186 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔

 دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز میں کچھ بہتری دکھائی دے رہی ہے۔شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 44 ہزار 111 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد 40 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 44 ہزار 152 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

  معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اسی طرح اضافہ ہوتارہا تو قرضوں میں اضافہ کیساتھ ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہونگے۔