ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر عامر لیاقت نے معافی مانگ لی

ڈاکٹر عامر لیاقت نے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی  اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے اپوزیشن قیادت سے معافی مانگ لی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور اس کے گماشتوں کاچہرہ دیکھنے کے بعد غیرمشروط طور پر جناب آصف زرداری،محترم نواز شریف، محترم شہباز شریف، محترمہ مریم نواز،کیپٹن صفدر، بہن عظمی بخاری، حمزہ بھائی، حج کے ساتھی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھائی اور عبدالغفور حیدری سے معافی کا خواستگوار ہوں ورنہ بوجھ رہے گا ۔

 دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف حرکت میں آ گئی ہے، پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے عامر لیاقت کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست میں کہا گیاہے کہ عامر لیاقت نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام  پر قابل اعتراض ویڈیوز اپلوڈ کیں، وزیراعظم کے خلاف انتہائی قابل اعتراض زبان استعمال کی اور ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں عمران خان کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم غدار نہیں ہیں، میں نے ووٹ نہیں دیا پھر بھی غدار کہا، اب دوں گا پہلے آپ کے ساتھ تھا اب میں ان لوگوں کے ساتھ ہوں جو غدار نہیں ہیں. بہت کچھ جانتا ہوں بتادیا تو قیامت آجائے گی، میں خاموش ہوں مجھے خاموش ہی رہنے دیں اور خود بھی خاموش رہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس کے علاوہ بھی متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں۔