ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب امریکا کا موجودہ صدر سابق صدر کے آگے بے بس نظر آنے لگا

potus joe biden
کیپشن: potus joe biden
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  جب امریکا کا موجودہ صدر سابق صدر کے آگے بے بس نظر آنے لگا ،  اسٹاف اور شرکا کی  ساری توجہ موجودہ صدر جو بائڈن کی بجائے سابق صدر باراک اوباما کی طرف رہی ۔

کہتے ہیں کہ برگد کے سائے تلے کوئی پودا نہیں اگتا کیونکہ اس کی چھاؤں اتنی گھنی ہوتی ہے کہ کسی دوسرے پودے کو بڑھنے نہیں دیتی۔ اس کی واضح مثال اس وقت سامنے آئی جب ایک سرکاری تقریب میں جہاں صدر امریکا جو بائڈن مہمان خصوصی تھے تاہم جونہی وہاں سابق صدر باراک اوباما پہنچے تو سب کی توجہ ان کی طرف مبذول ہوگئی اور صدر جو بائڈن  دنیا کے طاقتور ترین صدرہوکر بھی خود کو صدر محسوس نہیں کررہے تھے ۔  

 یادرہے امریکا کے موجودہ صدر جو بائڈن امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کی دور صدارت میں ان کے نائب صدر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ۔ تاہم یوکرائن جنگ کے تنازع کی وجہ سے موجودہ امریکی صدر جو بائڈن کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے

سابق صدر باراک اوباما صدر بائڈن کی دعوت پر پانچ سال بعد وائٹ ہاؤس میں  ہیلتھ کیئر ایکٹ کی 12 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔