ویب ڈیسک:بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات پرانے طریقہ پر ہی ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سوات، ایبٹ آباد، شمالی و جنوبی وزیرستان، مالاکنڈ، شانگلہ، چترال، کرم، دیر، مانسہرہ، بٹ گرام اور طورغر سمیت صوبے کے 18 اضلاع میں پولنگ ہوئی تھی۔