(سٹی42) بالی ووڈانڈسڑی معروف اداکارہ جنہوں نے اپنی اداکاری کی صلاحتیوں سے فلم نگری میں منفرد مقام حاصل کیا اور کئی کامیاب فلمیں کیں جو ان کی وجہ شہرت بنیں،اداکارہ دیا مرزا کی نے دو ماہ قبل دوسری شادی کی تھی،ان کی ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ امید سے ہیں، اس کے بارے اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل ہی امید سے تھیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اور بالی ووڈ میں نمایاں اور خاص مقام حاصل کرنے والی اداکارہ دیامراز کی نئی تصویرمنظرعام پر آئی جس کو دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے، بالی ووڈ اداکارہ نے رواں سال فروری کے ماہ میں دوسری شادی کی تھی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس نئی تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جلد ہی ان کے ہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے، اس بارے خود ہی بات کرتے دیا مرزا کا کہناتھا کہ وہ شادی سے قبل ہی امید سے تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بھی چہ مگوئیاں تھیں کہ ممکنہ طور پر اداکارہ شادی سے قبل حاملہ ہوگئی تھیں تاہم اب اداکارہ نے اس بات کی تصدیق کردی۔بھارتی اخبار کے مطابق دیا مرزا نےحاملہ ہونے سے متعلق ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھی تب انہیں علم ہوا کہ وہ امید سے ہیں۔
دیامرزا سے ایک اور بھارتی مداح نے سوال کیا کہ اگر ان کو معلوم ہوچکا تھا کہ وہ امیدسے ہیں تو اس کا اعلان شادی سے قبل کیونکہ نہیں کیا؟کیا شادی سے پہلے خواتین امید سے نہیں ہو سکتیں کیا؟مداح کے سوال پر اداکارہ نے ان کے سوال کو دلچسپ قرار دیا اور ان پر واضح کیا کہ انہوں نے صرف اسی وجہ سے شادی نہیں کی کہ وہ حاملہ ہوگئی تھیں۔اداکارہ نے لکھا کہ وہ ویبھو ریکھی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی تھیں اور انہوں نے پہلے ہی شادی کا فیصلہ کرلیا تھا، اس لیے انہوں نے شادی کی۔
View this post on Instagram