مساجد میں نمازیں اور تراویح ادا کی جائے گی، طاہر اشرفی

 مساجد میں نمازیں اور تراویح ادا کی جائے گی، طاہر اشرفی
کیپشن: tahir ashrafi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کاکہناہےکہ رمضان المبارک میں مساجد میں نماز یں اور تراویح اداکی جائے گی۔نمازی ماسک کا استعمال کریں اور وضو گھرسےکرکے آئیں۔ طاہراشرفی نے تاجروں سے مخاطب ہوکرکہا کہ ذخیرہ اندوزی سے گریزکریں اور رمضان میں منافع 50 فیصد کردیں۔
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کاکہناہے کہ طے شدہ ایس او پیز پر رمضان میں عمل درآمد کیا جائے ، رمضان المبارک میں مساجد میں نماز یں اور تراویح اداکی جائے گی، نمازی مساجد میں ماسک کا استعمال کریں،  نمازی گھر سے وضوکر کے جائے نماز ساتھ لے کر آئیں۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائی کررہی ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقداما ت اٹھارہی ہے، علماکے ساتھ مل کر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ طاہر اشرفی نے تاجر تنظیمیں سے اپیل کی کہ رمضان میں اپنا منافع 50فیصد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں کیلئے ایس او پیز جاری

Malik Sultan Awan

Content Writer