(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ نے پچاس سال سے اوپر کے قیدیوں کو بھی کورونا ویکسینیشن لگانے کا پلان تیار کر لیا۔ یہ ویکسینیشن ساٹھ سال سے اوپر کے قیدیوں کو لگائی جا رہی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ایک ہفتے میں تمام قیدیوں کو کورونا ویکسینیشن کا کام مکمل کر کیا جائے گا۔یہ ویکسینیشن ساٹھ سال سے اوپر کے قیدیوں کو لگائی جا رہی ہے۔محکمہ داخلہ نے جیل حکام کو پچاس سال سے اوپر کے قیدیوں کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔محکمہ جیل میں اب تک 74 قیدیوں کو کرونا ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔
واضح رہے قبل ازیں کہ کورونا کی تیسری لہر کے تدارک کے لئے جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اب فیملی اورعزیزواقارب بھی قیدیوں سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔ملاقات پر پابندی دس دن کیلئے عائد کی گئی تھی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کوروکنے کیلئے پابندی عائد کی گئی ، جیلوں میں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کروانے کے لئے زور دیا جا رہا ہے تاکہ قیدی متاثر نہ ہوں۔ ابتدائی طور پر پابندی کااطلاق دس دن کیلئے ہوگا، کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پابندی ہٹانے یا بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔