ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے احدچیمہ کو10،10لاکھ کےمچلکےجمع کرانےکاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے دور کنی بنچ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا،عدالت نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرلی۔