لاہور کے 70 سکولوں سے متعلق اہم انکشاف

City District Govt Schools
کیپشن: City District Govt Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور کے 70 سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں میں سربراہان کی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف، سکولوں میں سربراہان کی آسامیاں 12 سال سے خالی ہیں، جس کے باعث متعلقہ سکولوں میں انتظامی معاملات بری طرح متاثر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں سی ڈی جی ایل کے 70 سکولوں میں سربراہان کی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سربراہان کی آسامیاں خالی ہونے سے سٹی ڈسٹرکٹ سکولوں کے انتظامی معاملات بحران کا شکار ہونے لگے ہیں، سی ڈی جی ایل سکولوں میں سربراہان کی آسامیاں 12 سال سے خالی ہیں۔

ادھر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سی ڈی جی ایل سکولوں میں سربراہان کی آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ کرلیا، سربراہان کی خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے میونسپل اساتذہ کو گریڈ 17 میں ترقی دے کر بطور ہیڈ ماسٹر تعینات کیا جائے گا، میونسپل کیڈر کے 70 اساتذہ کو بطور ہیڈ ماسٹرز ترقی دی جائے گی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پروموشن کیلئے اساتذہ سے سروس ریکارڈ طلب کر لیا، اساتذہ کو 30 اپریل تک سروس ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا ٹائٹل پیچ تبدیل کردیا، سکول سربراہان و اساتذہ ایچ آر ایم ایس ایپلی کیشن گوگل ایپ سے ڈاون لوڈ کرسکیں گے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مطابق ایپ میں موجود تمام خامیوں کو دور کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہور کے سکولوں میں 38 ہزار بچوں کا نیا داخلہ کرلیا گیا، سرکاری سکولوں میں تعداد 6 لاکھ تینتیس ہزار پر پہنچ گئی، نئے داخل ہونیوالے بچوں کو بٹھانے کیلئے سکولوں میں 300 ایڈیشنل کلاس رومز بنائے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer