ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی بحران،شہری ہلکان،دکاندار ڈٹ گئے

sugar price
کیپشن: sugar price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر میں چینی کا بحران ختم نہ ہوسکا، حکومتی ریٹ پر چینی کی فروخت مسلہ فیثا غورث بن گیا حکومت نے چینی کی قیمت 85روپے مقرر کی، سپلائی بھی دے رہی ہے مگر حکومت اوپن مارکیٹ میں چینی کی طلب پوری نہ کرسکی۔
 تفصیلات کے مطابق شہر کے اکثر وبیشتر علاقوں میں چینی 100سے زائد قیمتوں پر فروخت بعض علاقوں میں کریانہ فروشوں نے چینی فروخت کرنی ہی بند کردی او ر موقف اختیار کیا ہے کہ 96روپے والی چینی 85 نہیں بیچ سکتے اس لئے چینی بیچتے ہی نہیں ۔کریانہ فروش رمضان میں چینی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
واضح رہے کہ مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔صرف چینی ہی نہیں دیگر اجناس اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے فی الفور اقدامات کرے اور عوام کو ریلیف دے۔