ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کس نے بنائی؟ راجہ ریاض نے بڑا انکشاف کردیا

Raja Riaz
کیپشن: Raja Riaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ ریاض نے کہاہے کہ عمران خان کے خلاف اردگرد کے لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کررہے ہیں، خان صاحب اپنے بہترین اور جاں  نثار دوست کو انصاف دلوائیں۔

لاہور بینکنگ کورٹ  میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر سکینڈل میں عبوری ضمانت میں دس اپریل تک توسیع کردی، جہانگیر ترین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال، طاہر رندھاوا، خرم لغاری، سلمان نعیم، غلام بی بی بھروانہ سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی عدالت پیش ہوئے۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ  میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں. انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایک دو نہیں 3ایف آئی آرز بنائی گئیں، جوانتقامی کارروائی کر رہا ہے، اسے بے نقاب کیاجائے ,دوست تھا، دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہو ، میں پیپلز پارٹی میں نہیں جا رہا ہوں۔

تحریک انصاف کے فیصل آباد سے منتخب ہونے والے ایم این اے راجہ ریاض نے عدالت کے  باہر جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے اعتماد کا ووٹ لینے میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا تھا، پنجاب حکومت بھی   جہانگیر ترین نے بنائی، تحریک انصاف کے دیرینہ اور مخلص رہنما کیخلاف سازش سے نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے، عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے۔

Sughra Afzal

Content Writer