گورنر پنجاب کو صوبائی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش

Governor Punjab
کیپشن: Governor Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب کو صوبائی محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش، قبضہ گروپوں کیخلاف صوبائی محتسب پنجاب کے بھی سخت فیصلے، 275 ملین روپے مالیت کی  351 کنال  14 مرلہ سر کاری زمین ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو صوبائی محتسب اعظم سلمان کی جانب سے سالانہ رپورٹ پیش کی گئی، گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے صوبائی محتسب کی کار کردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز ناقابضین کیخلاف حکومت کی دوٹوک اور واضح پالیسی ہے، فوری اور سستے انصاف کی فراہمی سے پاکستان مضبوط ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، محتسب کے فیصلوں کیخلاف میرے پاس جتنی اپیلیں آئیں سب نمٹا دی گئیں۔

صوبائی محتسب اعظم سلمان نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ ایک سال کے دوران 13 ہزار191 شکایات موصول ہوئیں، جس میں سے 11 ہزار817 شکایات کا فیصلہ کر دیا، بچوں کیساتھ زیادتی کے کیسز پر بھی کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب   گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خدا کیلئے عوام کورونا کی تیسری لہر کو بہت سنجیدہ لیں، عوام احتیاط نہیں کر یں گے توپھر کورونا کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکے گا،  پاکستان کورونا بارے برطانیہ جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں کورونا سے جلد نجات دلائے، عوام غیر ضروری ملاقاتوں اور سفرسے گر یز کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer