ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کے خصوصی پیکج سے ایل ڈی اے کو بڑا فائدہ

 وزیر اعظم کے خصوصی پیکج سے ایل ڈی اے کو بڑا فائدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) کنسٹرکشن انڈسٹری کے لئے وزیر اعظم کے اعلان کردہ خصوصی پیکج سے ایل ڈی اے کو بھی خاطر خواہ فائدہ  ہوگا، رواں مالی سال کے آئندہ ٹینڈرز میں ٹیکس ریلیف سے باون کروڑ بچت کا تخمینہ لگا لیا گیا۔
ایل ڈی اے وزیراعظم کی جانب سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو ریلیف دینے کے اعلان کے بعد تیس جون دوہزار بیس تک تعمیراتی منصوبوں کے ٹینڈرز میں خطیر رقم بچائے گا ۔ ترقیاتی منصوبوں میں سولہ فیصد ٹیکس ریلیف کا بھی براہ راست فائدہ ایل ڈی اے کو ہوگا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے کیرج چارجز کا فائدہ بھی گا ۔

چیف انجنیئر ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ نے حالیہ ریلیف سے بچت حاصل کرنے کا فارمولا ڈی جی ایل ڈی اے کو پیش کردیا ہے۔فارمولے میں آئندہ منصوبوں کے ٹینڈرز میں ایل ڈی اے سٹی کے نئے پیکجز پر اربوں مالیت کے ترقیاتی کام شامل ہیں ۔ پینتالیس کروڑ مالیت کی نئی اکیس ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کرنے سے بھی ٹیکس ریلیف کا فائدہ ایل ڈی اے کو حاصل ہوگا ۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے کے مطابق کنٹریکٹرز سے ٹیکس ریلیف کی مد میں کم ریٹس پر تعمیراتی منصوبوں کا ٹینڈر کیا جائے گا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer