کورونا وائرس, ہاکی کھلاڑیوں کی گھروں میں ٹریننگ

کورونا وائرس, ہاکی کھلاڑیوں کی گھروں میں ٹریننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کوروناے ہار نہیں ماننی، ہاکی کے کھلاڑیوں نے کوروناوبا کے باعث گھروں میں ہی ٹریننگ شروع کر دی، کھلاڑیوں نے ٹریننگ کی ویڈیوز بھی کوچز اور فیڈریشن کو بھیج دیں.

کورونا کا وار چاہے ہو خطرناک لیکن اس وبا کے آگے نہیں ماننی ہار کھیل کے امتحان کے لیے کرنا ہے خود کو تیار، کوروناوبا نے کھلاڑیوں کو گھروں تک محدود کیا تو کھلاڑیوں نے بھی گھروں کی ہی ٹریننگ سینٹر بنا ڈالا۔مستقبل کی حکمت عملی کے لیے ہاکی کھلاڑیوں نے گھروں پر خوب جم کر ٹریننگ کی ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گھروں پر کوچز کے ٹریننگ پلان پر عمل شروع کرتے ہوئے سخت جان ورزشوں کے ساتھ کھیل کی پریکٹس بھی شروع کی ہے۔

کھلاڑیوں نے گھروں پر جاری اپنی ٹریننگ کی ویڈیوز پی ایچ ایف کو بھجوائیں ہیں کیونکہ کھلاڑیوں کے لیے مستقبل کی حکمت عملی انہیں ٹریننگز اور پریکٹسز کی بنیاد پر اب کی جائے گی۔

گھروں تک محدود رہتے ہوئے عمر بھٹہ ،علی شان ، ابوبکر محمود، اظفر یعقوب,رانا وحید اور عماد شکیل بٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اپنی ٹریننگز کی ویڈیوز شیئر کی ہیں، سیکرٹری جنرل آصف باجوہ کہتے ہیں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ دستیاب وسائل میں کھلاڑی خود کو فٹ اور متحرک رکھ سکیں۔

اس سے پہلے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مارچ اور اپریل کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئی تهیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے تمام صوبائی، ضلعی ایسوسی ایشنز اور کلبز کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں. پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر میں احتیاطی تدابیرپرعمل شروع کیا گیا ، تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر داخل ہونے سے قبل ہاتھ سینیٹائزر سے صاف کریں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر میں ملاقاتی حضرات کے داخلے پر پابندی عائد کی۔