ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو اسپتال میں مزید 4افراد نے کورونا کو شکست دے دی

میو اسپتال میں مزید 4افراد نے کورونا کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)میو ہسپتال میں کورونا کے چار متاثرہ افراد صحتیاب ہو کر گھر واپس لوٹ گئے۔ ہسپتال میں اب 134 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  میو اسپتال میں مزید 4افراد نے کورونا کو شکست دے دی۔ سی ایاو میو ہسپتال پروفیار اسد الم کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد چار مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈسچارج ہونے والے افراد مین نفیسہ عثمان, رضیہ غفور, محمد عادل اور سعدیہ شامل ہیں ، جن کو صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا۔

اب تک میو اسپتال سے 17 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پروفیسر اسد اسلم کا مزید کہنا تھا کہ میو اسپتال میں ملیریا ادویات سے کورونا وائرس کے علاج کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔دوسری جانب میو اسپتال میں اب بھی 134 کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے میو اسپتال میں 8 افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer