وزیراعلیٰ، سیکرٹری کیپٹن (ر) محمدعثمان کی کارکردگی سے خو‍ش

وزیراعلیٰ، سیکرٹری کیپٹن (ر) محمدعثمان کی کارکردگی سے خو‍ش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ عثمان بزدارنےپرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ آفس لاہورکادورہ کیااورسیکرٹری کیپٹن (ر) محمدعثمان کی کارکردگی کوسراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکیپٹن (ر)عثمان نےدن رات کام کرکےبہترین مثال قائم کی ہے۔
وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیراہتمام سنٹرل پی سی آر لیب کا دروہ کیا ۔ اس موقع پر محکمہ کے سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے وزیر اعلی کو محکمہ کی کارگردکی اور لیب کے حوالے سے مکمل برینفگ دی جس پر وزیراعلی پنجاب نے کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی کارگردکی کوسراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سیکرٹری صحت نے دن رات کام کرکے قابل تحسین کام کیا ہے

۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے افسران کی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔  وزیراعلی نے حفاظتی لباس پہن کرلیب کا دورہ کیا اور لیب میں کام کرنے والےعملے سے طریقہ کاردریافت کیا، وزیراعلی کو بتایا گیا کہ لیب میں 6 سے7 گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آن لائن متعلقہ ہسپتال کو بھیج دیا جاتا ہے.

وزیراعلی کو بتایا گیا کہ سنٹرل پی سی آر لیب میں 3000 سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،استعداد کار بڑھنے کے لئے لیب میں روزانہ2000 ٹیسٹ ہوں گے، وزیراعلی نےکہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیراہتمام بی ایس ایل لیول تھری لیب کا قیام خوش آئند ہے.

اس موقع پرصوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،فیاض الحسن چوہان،سیکرٹری اطلاعات اور دیگرحکام بھی لیب کے باہر موجود تھے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس کو گاڑیوں کی فراہمی کے لئے ماڈل وین کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعلی آفس میں انسپکٹر جنرل پولیس کے ہمراہ ماڈل وین کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پرانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ وزیر اعلیٰ عثمان نے ہائی ویز، ایلیٹ اور پنجاب پولیس کے لئے ماڈل گاڑیوں کا معائنہ بھی کیاہے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس کو تمام تر وسائل فراہم کریں گے۔