لاہور میں کورونا کے وار جاری، کنفرم مریضوں کی تعداد 297 ہوگئی

لاہور میں کورونا کے وار جاری، کنفرم مریضوں کی تعداد 297 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری، درنایاب، قیصرکھوکھر)دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 13 لاکھ سے زائد، ہلاکتیں 72 ہزار سے تجاوز کر گئیں،اٹلی اور سپین سمیت یورپ کے کئی ممالک میں کوروناوائرس کے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے لیکن امریکا میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

  دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان  میں بھی   تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک پاکستان میں   کورونا وائرس  52 افراد  کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ 3700 سے زائد افراد مہلک وائرس کا شکار بن چکے ہیں، لاہور میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 297 تک پہنچ گئی، پی آئی اے کی ایئرہوسٹس اور ٹورنٹو کی پروازلے کرآنے والے 2 پائلٹس میں بھی کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 86 کیس سامنے آ گئے، جس کے بعد صوبے  میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد  2004 ہوگئی، 577 زائرین سنٹرز، 527 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں، 663 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 449 زائرین اور فیصل آباد میں 5 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ تبلیغی جماعت کے ارکان میں رائے ونڈ مرکز میں 404، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10 تبلیغی ارکان میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہےجبکہ ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 4، لیہ میں 13 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی، رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنیوالے  10ہزار 263 تبلیغی ارکان کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب کے 28 اضلاع سے کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، قیدی مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کے لیے تفصیلی ایس او پی محکمہ داخلہ کو دیئے جا چکے ہیں، دیگر قیدیوں کو کورونا سے بچانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل بھی جاری کیا جا چکا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے ، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 15 واں روز ہے، تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، بازار ، دکانیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، حکومت نے لاک ڈاؤن میں 14 اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

علاوہ ازیں  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کی ہدایت پر  پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ہنگامی بنیادوں پر کورونا کے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کا انتظام کر دیا گیا ہے، ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی محمد اشرف طاہر کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں ٹیسٹ کرنے کیلئے ایک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نیا سیٹ اَپ تیار  کیا  گیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer