مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنےکی وجہ بتادی

 مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنےکی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات نے بالی وڈ میں کام نہ کرنےکی وجہ بتادی۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بھی مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتی ہیں جب کہ اداکارہ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے اینجیلینا جولی کے شو میں انٹرویو بھی دیا ہے جوکہ جلد نشر ہوگا۔

اب حال ہی میں مہوش حیات نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیا جس دوران میزبان نے ان سے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی، میزبان کے سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ ’مجھے پاکستان میں پہلے ہی اتنا معیاری کام مل رہا تھا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ملک سے ہی بے شمار عزت ملتی ہے، میرے لیے سب سے ضروری عزتِ نفس ہے، جب آپ بالی وڈ میں کام کرتے ہیں تو وہاں کوئی عزت نفس نہیں ہوتی۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کے بعد آپ وہاں اپنی فلموں کے پریمئیرز میں شرکت نہیں کرسکتے تو جہاں عزتِ نفس نہ ہو اور صرف پیسہ اور شہرت ہو میرے لیے یہ بالکل اہمیت نہیں رکھتا۔

گزشتہ روز سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنین سوامی کے غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے نمائندہ کو اس طرح تبصرے کرنے کی اجازت کس طرح دی جاسکتی ہے، بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے کہ اس پر دنیا نے آنکھیں کیوں بند کررکھی ہیں۔

 یادرہے کہ بہت ہی مختصر عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اب تک بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جن میں پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی، لوڈ ویڈنگ، چاولہ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer