’’اسحاق ڈار لندن بیٹھ کر ملکی معیشت پر بھاشن دیتے ہیں‘‘

’’اسحاق ڈار لندن بیٹھ کر ملکی معیشت پر بھاشن دیتے ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طاہر جمیل ) رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ عام آدمی کو بھی ایسا انصاف ملے گا جیسا حمزہ شہباز کو ملا، ن لیگ کے دور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا جبکہ ہمارے دور میں اسی پولیس نے تحمل سے کام لیا۔

چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں یوتھ افئیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار نے کہا کہ ہماری حکومت کا ایجنڈا یوتھ ڈویلپمنٹ ہے، ملک میں 68 فیصد نوجوان آبادی ہے۔ ملک میں یوتھ کے لئے خاطر خواہ کام نہیں کیا گیا۔ نوجوانوں کو پاؤں پہ کھڑا کرکے باآخیار بنائیں گے، ترجیح ہے 1 کروڑ نوکریاں دیں، پہلے فیز میں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا، نوجوانوں کی سکلڈ ڈویلپمنٹ کی جائے گی، جوان میدان پروگرام کا آغاز کیا جائے گا کیونکہ نوجوان پاکستان ہمارا ویژن ہے۔

پنجاب پولس نے گولیاں چلائیں، ہماری پولس بھی آپ نے دیکھ لی، دھرنے کے دنوں میں میرا 4 سال کا بچہ گرفتار کرلیا گیا، ہماری پولیس نے طاقت کا اندھا استعمال نہیں کیا، حمزہ شہباز نے 2 دن تماشا لگائے رکھا اسحاق ڈار لندن میں بیٹھ کر اکانومی پر بھاشن دیتے ہیں، مگر ملک میں نہیں آرہے۔

عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا کیس واضح ہے، بیرون ملک اکاؤنٹ پکڑے گیے، لاکھوں ڈالرز، بیوی بچوں کے نام کرپشن کا پیسہ منتقل کرایا گیا ہے۔