ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری

ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری، 116 ماڈل کورٹس نے ایک دن میں 185 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، 4 مجرمان کو سزائے موت اور 22 کو عمر قید سنائی۔

 چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی ہدایت کے پیش نظر قتل اور منشیات کے کیسز کے فوری فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر کی ایک سو سولہ ماڈل کورٹس نے ہفتہ کے روز ایک سو پچاسی مقدمات کے فیصلے سنائے۔ مجموعی طور پر قتل کے 99 اور منشیات کے 96 مقدمات کے فیصلے کئے گئے، دیگر ملزمان کو مجموعی طور پر 106 سال 2 ماہ اور 10 دن قید کا حکم سنایا گیا۔

 تمام عدالتوں نے کل 775 گواہان کے بیانات قلمبند کئے، مجرمان کو ایک کروڑ سات لاکھ ایک ہزار نو سو چھتیس روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس جسٹس سہیل ناصر نے عدالتوں کی کارکردگی رپورٹ بارے چیف جسٹس پاکستان کو آگاہ کیا۔